بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شب براءت میں حلوہ بنانا


سوال

کیا شبِ براء ت کے دن حلوہ بنانا جائز ہے ؟

جواب

شبِ براءت  یا پندرہ شعبان کے دن میں خاص طور پر کھانے پینے کی اشیاء بنانا اور  تقسیم کرنا چوں کہ ثابت نہیں؛ اس لیے اس کا اہتمام اور التزام کرنا (ثواب کا باعث سمجھنا، اور نہ کرنے والوں کو اچھا نہ سمجھنا) بدعت ہے۔ اگر مقصود مرحومین  کوایصالِ ثواب کرناہوتو اس کے لیے کسی مہینے یا دن کا انتظارنہیں کرناچاہیے، بلکہ کسی بھی دن جو میسر ہو صدقہ کرکے اس کا ثواب بخش دیاجائے۔

اگر شبِ براءت سے قطع نظر  اپنے گھر میں کھانے کے لیے کوئی حلوہ بنائے تو یہ منع نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200647

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں