بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شب برات کیوں مناتے ہیں؟


سوال

شب برات کیوں مناتے ہیں؟

جواب

 بہت سی احادیث سے اس رات کی فضیلت اور اہمیت ثابت ہے ؛ اس لیے اس رات میں جاگ کر انفرادی طور پر عبادت کرنا، نفلیں پڑھنا، قرآن پاک کی تلاوت کرنا اور ذکر واذکار میں مشغول رہنا اور اپنے لیے اور اپنے والدین اور تمام مسلمان مردوں اور عورتوں کے لیے مغفرت کی دعا کرنا اور دینی ودنیوی جو بھی ضرورت ہو اللہ تعالی سے اس کا سوال کرنا مستحب ہے۔ لیکن  اس کے علاوہ اس رات کو منانا یعنی اس  میں چراغاں کرنا، قسم قسم کے کھانے پکانا اور انہیں تقسیم کرنا اور نئے کپڑوں کا اہتمام کرنا وغیرہ بے اصل ہیں، شریعت سے ان کا کوئی تعلق نہیں بلکہ ناجائز وبدعت ہیں۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیں:فتاویٰ بینات(1/ 552 تا 557)، ط. مکتبہ بینات جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408100935

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں