بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شب برات کی عبادت


سوال

شبِ براءت  کی عبادت گھر میں ادا کرنی چاہیے    یا مسجد میں اور اگر مسجد میں انفرادی طور پر ادا کی جائے تو کیا حکم ہے؟

جواب

وا ضح رہے کہ  نفلی عبادت  ادا کرنے میں بہتر  اور افضل یہ ہے کہ آدمی گھرمیں ادا کرے ،البتہ اگر گھر میں خشوع وخضوع میسر نہ آسکتا ہو تو  مسجد میں بھی  انفرادی طور پر نفلی عبادت  کی ادائیگی کی گنجائش ہے۔

درمختارمیں ہے:

"و الأفضل في النفل غير التراويح المنزل، إلا لخوف شغل عنها، و الأصح أفضلية ما كان أخشع و أخلص".

(کتاب الصلاۃ، باب الوتر و النوافل، ج:2،ص:22،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308101147

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں