میری بیوی اور میں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں، البتہ ہماری شادی ارینج میرج ہے، میری بیوی کے والد نہیں ہیں، اب میری بیوی کے بھائی اور والدہ ہمارے رشتہ میں اپنی دخل اندازی کرتے ہیں ہمارے معاملہ میں، میری ملازمت کراچی سے باہر ہے، میرا ہر مہینے آنا جانا ہوتا ہے تو وہ چاہتے ہیں کہ میری بیوی ان کے گھر ہی رہے، دین کی روشنی میں بتائیے کہ میرا کیا حق ہے اور میری بیوی پر کس کا حق زیادہ ہے؟ میرا ، اس کے بھائیوں کا یاوالدہ کا؟اور یہ بھی بتایئے کہ میری بیوی کو کس کی بات ماننا چاہیے میری یا ان کی؟
شادی کے بعد لڑکی پر شوہر کے الگ نوع کے حقوق ہوتے ہیں، جب کہ والدہ اور بھائیوں کے الگ قسم کے حقوق، لہذا دونوں کی رعایت رکھ کر ہر قسم کے حقوق کی ادائیگی کا اہتمام کیا جائے، تاہم شادی کے بعد لڑکی پر لازم ہے کہ وہ وہاں رہے جہاں اس کا شوہر اسے رکھے، بشرطیکہ شوہر اس کے حقوق کا خیال رکھ رہا ہو، اور عورت کی عزت بھی محفوظ ہو اور وہاں عورت کے جائز شرعی حقوق بھی متاثر نہ ہوتے ہوں؛ لہذا سائل کی بیوی پر لازم ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے شوہر کی بات مانے۔ فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108200489
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن