بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جمادى الاخرى 1446ھ 14 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

شاپنگ بیگ اور کارڈذ پر واحد ٹریدرز لکھنا کیسا ہے؟


سوال

 ایک شخص نے اپنی دوکان کا نام واحد ٹریڈرز رکھا ہے اور پبلسٹی کے لیے شاپنگ بیگز اور کارڈز پر بھی لفظ ”واحد“ لکھا ہوتا ہے ،اکثر لوگ بے احتیاطی کرتے ہیں اور شاپنگ بیگ نامناسب جگہ پھینک دیتے ہیں ،اس کا کیا حکم ہے ؟نام لکھوانے والا گناہ گار ہوگا ؟

جواب

واضح رہےکہ لفظ ”واحد“  قرآنِ مجید میں استعمال ہواہے، نیز لفظ ”واحد“  اللہ رب العزت کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے، اور اسماءِحسنیٰ  اور قرآنی کلمات کا احترام ضروری ہے،صورتِ مسئولہ میں  چوں کہ لوگ بےاحتیاطی اورلاپرواہی کی وجہ سےشاپنگ بیگ نامناسب جگہ پھینک دیتے ہیں،اس لیےشاپنگ بیگز اور کارڈز پرلفظِ”واحد“ نہ لکھا جائے،تاکہ قرآنی کلمہ اوراللہ تعالیٰ کے صفتی نام کی حرمت پامال نہ ہو۔

نیزجس شاپنگ بیگ پر لفظ ”واحد“لکھاہواسےادب سےرکھناواجب ہے،جان کرپھینکنااوربےحرمتی کرناناجائز اورحرام ہے۔

قرآنِ كریم میں ہے:

"يَا صاحِبَيِ السِّجْنِ أَأَرْبابٌ مُتَفَرِّقُونَ خَيْرٌ أَمِاللَّهُ ‌الْواحِدُ الْقَهَّارُ ."

(سورة یوسف، آیة: 39)

سورۂ رعد میں ہے:

"قُلْ مَنْ رَبُّ السَّماواتِ وَالْأَرْضِ قُلِ اللَّهُ قُلْ أَفَاتَّخَذْتُمْ مِنْ دُونِهِ أَوْلِياءَ لا يَمْلِكُونَ لِأَنْفُسِهِمْ نَفْعاً وَلا ضَرًّا قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمى وَالْبَصِيرُ أَمْ هَلْ تَسْتَوِي الظُّلُماتُ وَالنُّورُ أَمْ جَعَلُوا لِلَّهِ شُرَكاءَ خَلَقُوا كَخَلْقِهِ فَتَشابَهَ الْخَلْقُ عَلَيْهِمْ قُلِ اللَّهُ خالِقُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ ‌الْواحِدُ الْقَهَّارُ."

(آية:16) 

”فتاویٰ عالمگیری“ میں ہے:

"ویکرہ أن یجعل شیئاً في کاغذ فیها اسم اللّٰه تعالٰی کانت الکتابة علی ظاهرها أو باطنها...................ولایجوز زلف شيء في کاغذ فیه مکتوب من الفقه، ولوکان فیه اسم اللّٰه تعالٰی أو اسم النبي یجوز محوه لیلف فیه شيء، کذا في القنیة ولو محا لوحًا کتب فیه واستعمله في أمر الدنیا یجوز.........

ولو كتب القرآن على الحيطان و الجدران، بعضهم قالوا: يرجى أن يجوز، و بعضهم كرهوا ذلك مخافة السقوط تحت أقدام الناس، كذا في فتاوي قاضيخان.............إذا كتب اسمَ ’’فرعون‘‘ أو كتب ’’أبو جهل‘‘ على غرض، يكره أن يرموه إليه؛ لأن لتلك الحروف حرمةً، كذا في السراجية."

(كتاب الكراهية، الباب الخامس في آداب المسجد... و ما كتب فيه شيئ من القرآن... أو كتب فيه اسم الله تعالى، 323/5، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144603103192

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں