بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سماب سیماب نام کے معنی


سوال

سماب اور سیماب میں کون سا بہتر نام ہے ؟

اِناب نام کیسا ہے؟ اور کیا معنی ہے؟

جواب

تلاش کے باجود ہمیں''سماب'' کامعنی نہیں مل سکا ، اس لیے یہ نام رکھنا بہتر نہیں ۔ 

''سیماب'' فارسی زبان کا لفظ ہے ، جس کے معنی پارہ ، ایک مخصوص دھات کے ہیں جو چاندی کی مانند ہوتی ہے۔ نیز ''سیم''چاندی کو کہا جاتا ہے ، یہ نام رکھنا بھی زیادہ بہتر نہیں ۔

(القاموس الوحید،ص:137، ط: دار الاشاعت)

بہتر یہ ہے کہ صحابہ  و صحابیات رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے ، یا عربی زبان کا کوئی بامعنی نام رکھ لیں،اس سلسلہ میں ہماری ویب سائٹ پر "اسلامی نام" کے سیکشن سے بھی رہنمائی لے سکتے ہیں۔

”اَناب“ (ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ )سے اسم منسوب موٴنث ہے جس کے معنی ہیں مشک، یا مشک کی  مانند ایک خاص قسم کی خوشبو کے ہیں ، اس معنی کے لحاظ سے یہ نام رکھنا درست ہے۔

المعجم الوسیط میں ہے :

"الأناب: المسک أو عطر یشبهه."

(ص:28،الأنب، ط: دیوبند)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144409101124

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں