بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الثانی 1446ھ 11 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

سحری میں چائے پینے سے کیا سحری ہوجاتی ہے؟


سوال

اگر کوئی شخص سحری میں کھانا نہ کھائے، بلکہ فقط چائے پی کر روزہ رکھ لے، تو کیا اس کو سحری کا اجر و ثواب مل جائے گا ؟

جواب

سحری کے وقت روزہ رکھنے سے پہلے کھانے پینے کو سحری کہاجاتاہے،حدیث شریف میں اس کے کھانے کی ترغیب آئی ہے،لہذا مذکورہ صورت میں چائےپینے سے بھی سحری کااجروثواب مل جائے گا۔

فیض القدیرمیں ہے:

'' (تسحروا ولو بالماء) فإن البركة في الفعل باستعماله السنة لا في نفس الطعام وفي رواية للديلمي: تسحروا ولو بحبة وفي رواية ولو بتمرة ولو بحبات زبيب ويكون ذلك بالخاصية كما بورك في الثريد والاجتماع على الطعام وفيه كالذي قبله وبعده ندب التسحر وحصول أصل سنته ولو ‌بجرعة ‌ماء.''

(ج:3، ص:244، ط:المکتبة التجارية المصر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144409101628

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں