بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سحری میں اوجھڑی پکا کر کھانا


سوال

بکری کی اوجھڑی پکا کر اس سے روزہ رکھنا کیسا ہے اورگاۓ بھینس کی اوجھڑی پکا کر روزہ رکھنا کیسا ہے؟

جواب

حلال جانور کی اوجھڑی کھانا جائز ہے، البتہ خوب پاک وصاف کرکے کھانی چاہیے، اور اسے سحری میں پکا کر کھایا جائے تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔

’’امداد الفتاوی‘‘ میں ہے:

’’اوجھڑی کی حلت اس لیے ہے کہ اس میں کوئی وجہ حرمت کی نہیں،  فقہاء نے اشیائے حرام کو شمار کردیا ہے،  یہ ان کے علاوہ ہے، یہ شمار ’’درمختار‘‘  کے مسائل شتٰی میں مذکور ہے: ’’والغدة، والخصیة والمثانة، والمرارة، والدم المسفوح، والذکر‘‘. اهـ. ‘‘(4/104)

’’فتاوی رحیمیہ‘‘  میں ہے:

’’ فقہاء نے جانور کی سات چیزوں  کو حرام قراردیا ہے ان سات چیزوں  میں  اوجھڑی شامل نہیں  ہے ، لہذا اسے حلال کہا جائے گا، جو اسے حرام قرار دیتے ہیں  وہ دلیل پیش کریں‘‘۔  (10/81، ط: دارلاشاعت) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201002

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں