بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سحری میں آنکھ نہ کھلے تو بغیر سحری کے روزہ


سوال

اگر سحری میں آنکھ نہ کھلے تو بغیر سحری کے روزہ رکھ سکتے ہیں؟

جواب

روزہ رکھنے کے لیے سحری کرنا سنت ہے، فرض یا واجب نہیں ہے، لہذا رات کو سحری کھانے کے لیے آنکھ نہیں کھلی یا آنکھ کھلی، لیکن کھانے کے لیے کچھ دست یاب نہ ہوا تو سحری کے بغیر ہی روزہ  کی نیت کرکے روزہ  رکھنا ضروری ہے،   احادیث میں سحری کھانے کی فضیلتیں وارد ہوئی ہیں؛ اس لیے سحری کرنی چاہیے۔

تحفة الفقهاء (1 / 365):
"إنما التسحر سنة في حق الصائم على ما روي عن عمرو بن العاص عن النبي عليه السلام أنه قال: إن فصل ما بين صيامنا وصيام أهل الكتاب أكلة السحر". فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144109201311

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں