بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سحری کے وقت غسل واجب ہو اور وقت کم ہو تو کیا کریں؟


سوال

اگر سحری کے وقت جاگا ہو اور ٹائم صرف سحری کا رہتا ہو، اور غسل واجب ہو ، تو اس حالت میں سحری اور روزہ ہو جائے گا ، بعد میں غسل کر کے نماز پڑھ لی جائے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ  میں  حالتِ جنابت سے سحری کرنے سے روزہ ہو جائے گا،  سحری کے بعد غسل کر کے  وقت کے اندر نماز پڑھ لیں۔

الدر المختار میں ہے:

"(أو أصبح جنبا و) إن بقي كل اليوم... (لم يفطر) جواب الشرط".

(‌‌‌‌حاشية ابن عابدين ، كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، 2/ 400، ط: سعيد)

مرقاۃ المفاتیح میں ہے:

"وعنها قالت: «كان رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يدركه الفجر في رمضان وهو جنب من غير حلم فيغتسل ويصوم» . متفق عليه

(وعنها) أي عن عائشة (قالت: كان رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يدركه الفجر) أي الصبح (في رمضان) أي في بعض الأحيان ... (من غير حلم) بضم الحاء وسكون اللام ويضم، وهو صفة مميزة أي من غير احتلام بل من جماع، فإن الثاني أمر اختياري فيعرف حكم الأول بطريق الأولى، بل ولو وقع الاحتلام في حال الصيام لا يضر ... (فيغتسل ويصوم) ظاهر الحديث قول عامة العلماء: من أصبح جنبا اغتسل وأتم صومه، وقيل: يبطل، ... وقال البيضاوي في قوله - تعالى - {فالآن باشروهن} [البقرة: 187] الآية: في تجويز المباشرة إلى الصبح الدلالة على جواز تأخير الغسل إليه وصحة صوم المصبح جنبا، قال الطيبي: لأن المباشرة إذا كانت مباحة إلى الانفجار ‌لم ‌يمكنه ‌الاغتسال ‌إلا ‌بعد ‌الصبح اهـ".

(كتاب الصوم، باب تنزيه الصوم، 4/ 1389، ط:دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509102191

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں