بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سحری کے بعد روٹی کے بچے ہوئے ٹکڑے نگل لیے تو کیا حکم ہے؟


سوال

اگر ایک شخص نے سحری کھانے کے بعد بچی ہوئی روٹی کے چھوٹے ٹکڑے نگل لیے تو اس کے روزہ کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر سحری کھانے  کے بعد منہ میں بچے ہوئے روٹی کے چھوٹے ٹکڑے سحری کا وقت ختم ہونے کےبعد نگل لیے اور وہ ٹکڑے ایک چنے کے دانے سے کم تھے تو اس سے روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اگر روٹی کے بچے ہوئے ٹکڑے ایک چنے کے دانے کے برابر یا اس سے زیادہ تھے تو اس روزہ کی قضا لازم ہوگی۔اگر کئی ٹکڑے نگلے اور ہر ایک چنے کے دانے سے کم تھا،  لیکن اگر سب کو جمع کیا جائے تو چنے کے دانے سے بڑھ جائے تب بھی روزہ کی قضا لازم ہوگی۔

الدر المختار میں ہے:

"(ولو أكل لحما بين أسنانه) إن (مثل حمصة) فأكثر (قضى فقط وفي أقل منها لا) يفطر (إلا إذا أخرجه) من فمه (فأكله) ولا كفارة لأن النفس تعافه".

وفي الرد:

"(قوله: إن مثل حمصة) هذا ما اختاره الصدر الشهيد واختار الدبوسي تقديره بما يمكن أن يبتلعه من غير استعانة بريق واستحسنه الكمال؛ لأن المانع من الإفطار ما لا يسهل الاحتراز عنه وذلك فيما يجري بنفسه مع الريق لا فيما يتعمد في إدخاله. اهـ".

(‌‌‌‌كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، 2/ 415، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509101874

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں