بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد منہ میں گٹکے اور ماوے کا ذائقہ رہنا


سوال

ہمارے علاقہ میں اکثریت تمباکو اور سوپاری والے ماوا کھانے کی عادی ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ رمضان المبارک میں لوگ سحری کھانے کے بعد تمباکو والا مذکورہ ماوا (مسالہ)کھاتے ہیں اور یہ فعل بالکل سحری کے وقت کے ختم دس پندرہ منٹ پہلے کھاتے ہیں اور جب سائرن بجتا ہے تو بعض لوگ اس کو تھوک دیتے ہیں اور کلی بھی نہیں کرتے جب کہ بعض مرتبہ اس کا مزہ وقت ختم ہونے کے بعد بھی رہتا ہے۔ تو ایسی صورت میں روزہ کا کیا حکم ہے؟

جواب

سحری کا وقت ختم ہونے سے پہلے اچھی طرح سے مسواک وغیرہ کرکے منہ کو صاف کرلینا چاہیے، اگر سحری کا وقت ختم ہوجانے کے بعد منہ میں  پان گٹکے کا مزہ باقی رہے تو  اس سے روزہ میں کراہت آجاتی ہے، اور اگر  اس کے ذرات  بعد حلق میں اترے ہوں  تو  اس شخص کا اس دن کا روزہ نہیں ہوگا، قضا لازم ہوگی، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔

الفتاوى الهندية (1/ 203):
"ولو مصّ الهليلج فدخل البزاق حلقه لم يفسد ما لم يدخل عينه، كذا في الظهيرية". 
  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201861

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں