بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سحری اور افطاری کے اوقات اور نقشہ


سوال

سحر اور افطار میں احتیاطی وقت کا اعتبار کس طرح کیا جاسکتا ہے؟ 

ہری پور شہر  کے لیے رمضان کا سحری و افطار کا نقشہ اگر بن سکتا ہو تو ارسال فرما دیں ۔

جواب

سحری کا وقت صبح صادق تک ہوتا ہے اور صبح صادق کے ساتھ سحری کا وقت ختم ہوجاتا ہے اور فجر کا وقت شروع ہو جاتا ہے،  رات کو ہی سحری کرکے سوجانا یا صبح صادق سے بہت دیر پہلے سحری کا معمول بنانا درست نہیں ہے، صبح صادق سے اس قدر پہلے سحری بند کردیں کہ یقین ہو کہ صبح ہونے سے پہلے پہلے کھانا بند کردیا گیا ہے۔بالکل آخری وقت تک کھانا صحیح نہیں کہ شک پیدا نہ ہو جائے؛ اس لیے کہ جب وقت شروع ہوگیا تو اب کھانے سے روزہ نہیں ہوگا۔

افطاری کا وقت غروبِ آفتاب ہے، اور وقت داخل ہونے کے بعد جلد افطار کرنا مستحب ہے، اس میں شک کی بنیاد پر تاخیر  نہیں کرنی چاہیے۔

دینی کتب کی کسی دوکان سے کسی مستند ادارے کا دائمی نقشہ (مثلاً پروفیسر عبداللطیف مرحوم وغیرہ کا )خرید لیں۔

نیز سحر وافطار اور نمازوں کے اوقات معلوم کرنے کی سہولت ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن پر موجود ہے، سرورق پر نمازوں کے اوقات کے سیکشن میں جاکر تاریخ، متعلقہ شہر اور جامعہ علوم اسلامیہ کا کلینڈر منتخب کیجیے، رواں مہینے کی تمام نمازوں کے اوقات کا نقشہ سامنے آجائے گا، مطلوبہ روزے کی تاریخ کے دن میں صبح صادق (سحری کا انتہائی وقت)، غروبِ آفتاب (افطار کا وقتِ آغاز) اور دیگر نمازوں کے اوقات آپ روزانہ کی بنیاد پر دیکھ سکتے ہیں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200942

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں