بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سحر نام رکھنے کا حکم


سوال

کاہلی کاسحرنام رکھنا کیساہے؟کیایہ نام کسی صحابیہ کاہے؟

جواب

واضح رہے کہ" کاہلی کا سحر" کامعنیٰ معلوم نہیں ہوسکا، البتہ  سِْحر (سین کے زیر ، حاء کے سکون کے ساتھ)کا معنیٰ دھوکہ(ہروہ چیز جس کا مخفی سبب ہو اور وہ اپنی حقیقت کے خلاف ظاہر ہو)، دل کشی کے  ہے، اور سَحَر وسَحر(سین کے زبر،حاء کے زبر اور حاء کے زیر کے ساتھ )رات کے اخیر اور فجر سے کچھ پہلے کا وقت کو کہتے ہیں،لہذا نام رکھنے کے اعتبار سے کوئی اچھا نام نہیں ہے جبکہ اچھے نام رکھنے کا حکم ہے۔ناموں کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ :صحابیات رضوان اللہ علیھن اجمعین کے  ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کریں،یا کسی اور اچھے با معنی لفظ کا انتخاب کریں،اس سلسلہ میں ہمارے ویب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان کے تحت اچھے ناموں کا ذخیرہ موجود ہے، اس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

لنک ملاحظہ ہو۔اسلامی نام/جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن https://www.banuri.edu.pk/islamic-name

لسان العرب میں ہے:

"والسِّحْرُ: الأُخْذَةُ. وكلُّ مَا لَطُفَ مَأْخَذُه ودَقَّ، فَهُوَ ‌سِحْرٌ....والسَّحْر والسحَر: آخِرُ اللَّيْلِ قُبَيْل الصُّبْحِ، وَالْجَمْعِ أَسحارٌ. والسُّحْرَةُ: السَّحَرُ...والسَّحْرُ أَيضاً: الرِّئَةُ."

(‌‌حَرْفُ الرَّاءِ، ‌‌فصل السين المهملة، ج: 4، ص:348-351، ط:دار صادر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144503100228

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں