بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صحت یابی کے لیے دعا


سوال

 میری والدہ کو ایک سال پہلے دماغ کا فالج ہوا تھا، جس سے ان کا سب کچھ مفلوج ہو گیا، جسم میں کوئی حرکت نہیں ہے ، بس صرف سنتی ہیں اور ہلکا ہلکا دیکھتی ہیں ، اور کھا بھی نہیں سکتی نلکی والی خوراک ہے، پورے جسم میں کوئی حرکت نہیں ہے ،محتاج ہیں، چارپائی پر ہے،  برائے مہربانی کوئی دعا یا وظیفہ عنایت کر دیجیے ۔

جواب

والدہ  کی صحت کے لیے کثرت سے "یا سلام"  کا ورد رکھیں۔ نیز  سورہ فاتحہ اور  آیاتِ شفا پڑھ کر والدہ  پر، اور ان کو دی جانے والی غذا و  دواؤں  پر  دم بھی  کرکے  استعمال کروائیں، آیاتِ شفا درج ذیل ہیں:

 وَیَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ

2۔ قَدْ جَآءَ تْکُمْ مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَشِفٍآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ

یَخْرُجُ مِنْ بُطُوْنِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهُ فِیْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ

4۔ وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَاهُوَ شِفَآءٌ وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ

وَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِ

قُلْ هُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هُدًی وَّشِفَآءٌ

نیز اپنی والدہ  پر  درج ذیل دعا پڑھ کر بھی دم کریں :

"اَللّٰهُمَّ رَبَّ النَّاسِ أَذْهِبِ الْبَأْسَ وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِيْ لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَايُغَادِرُ سَقَماً."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101363

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں