بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صحت یاب ہونے پر بکرا ذبح کرنے کی نذر ماننا


سوال

بیماری سے صحت یاب ہونے پر بکرا ذبح کرنے کی نذر مانی تو کیا اس صدقے کے بکرے پر مریض کا ہاتھ پھروانا ضروری ہے؟

جواب

اگر بیماری سے صحت یاب ہونے پر بکرا ذبح کرنے کی نذر مانی ہے تو نذر پوری کرنے کے لیے صرف بکرا ذبح کرنا لازم ہے، مریض کے ہاتھ پھروانے کی کوئی شرعی حیثیت نہیں۔

الفتاوى الهندية میں ہے:

’’ أما الذي يجب على الغني والفقير فالمنذور به بأن قال: لله علي أن أضحي شاةً أو بدنةً أو هذه الشاة أو هذه البدنة.‘‘

(کتاب الأضحیة ۵ / ۲۹۱ ط: دار الفکر)

الفتاوى الهندية میں ہے::

’’ نذر أن يضحي ولم يسم شيئًا، عليه شاة و لايأكل منها و إن أكل عليه قيمتها، كذا في الوجيز للكردري.‘‘

(کتاب الأضحیة ۵ / ۲۹۵ ط: دار الفکر)

فقط و الله اعلم


فتوی نمبر : 144207201091

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں