بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’سیرین نعمان‘‘ نام رکھنے کا حکم


سوال

"سیرین نعمان"  نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’نعمان‘‘  کا معنی (نعمت پانے والا)، یہ متعدد صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا نام ہے، اس کے علاوہ فقہ حنفی کے بانی و مدوّن امام اعظم  ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا نام بھی "نعمان"  تھا۔

’’سیرین‘‘  مشہور محدث، فقیہ اور تعبیر الرؤیاء کے امام ’’محمد بن سیرین‘‘ (جو ’’ابن سیرین‘‘ کے نام سے مشہور ہیں) کے والد کا نام ہے، "سیرین" حضرت انس رضی اللہ عنہ کے غلام تھے،  اور ان کے صاحب زادے "محمد"  بھی جلیل القدر تابعی ہیں۔

لہٰذا ان دونوں نسبتوں سے ’’سیرین نعمان ‘‘ نام رکھنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200348

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں