بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سیفان نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

 سیفان نام رکھنا کیسا ہے؟ بچے کے والد کا نام راشد ہے،  اس نسبت سے سیفان راشد رکھنا کیا درست ہے؟

جواب

سیفان نام  رکھنا جائز ہے، لیکن پسندیدہ نہیں، کیونکہ  سیفان کا معنی ہے: لمبا  اور پتلا آدمی۔ بہتر ہو گا کہ صحابہ  کرام  رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے۔ نیز ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی نام" کے عنوان سے ایک آپشن موجود ہے، جس میں سے آپ بچوں کے  ناموں میں کسی نام  کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

القاموس المحیط میں ہے:

"ورجل سيفان: طويل ممشوق ضامر".

(القاموس المحيط: فصل السين (ص:822)، ط. مؤسسة الرسالة للطباعة والنشر والتوزيع، بيروت ، الطبعة الثامنة: 1426 هـ = 2005 م)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144401101048

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں