بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خطبے کے لیے منبر پر پہلے کون سا پاؤں رکھا جائے؟


سوال

خطبے سے قبل منبر پر بیٹھنے کے لیے سیدھا پاؤں رکھنا یہ سنت ہے ؟

جواب

خطیب کے لیے منبر پر خطبہ دینا  سنت  ہے، یہی نبی کریم ﷺاور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا معمول تھا۔نیز خطبہ کے وقت امام کا رخ مقتدیوں کی جانب ہو۔

منبر پر پہلے کون سا پاؤں رکھا جائے اس سلسلہ میں تلاش کے باوجود کتب احادیث میں کوئی صراحت نہیں ملی، البتہ  دایاں پاؤں مقدم  رکھنا چاہیے، جیساکہ حدیث میں ہے کہ آپ ﷺ اپنے امور میں دائیں طرف سے آغاز کو پسند فرماتے تھے۔

حاشية رد المحتار على الدر المختار - (2 / 161)

" قوله: ( المنبر ) بكسر الميم من النبر وهو الارتفاع   ومن السنة أن يخطب عليه اقتداء به صلى الله عليه وسلم ، بحر ، وأن يكون على يسار المحراب ، قهستاني ، ومنبره كان ثلاث درج غير المسماة،بالمستراح ، قال ابن حجر في التحفة وبحث بعضهم أن ما اعتيد الآن من النزول في الخطبة الثانية إلى درجة سفلى ثم العود بدعة قبيحة شنيعة "۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144210201301

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں