بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سیکیورٹی ڈپازٹ پر زکاۃ کس پر ہو گی؟


سوال

کیاسیکورٹی ڈپازٹ پر زکاۃ  ہوگی؟ اور کون ادا کرے گا؟

جواب

جو رقم بطورِ ڈپازٹ جمع کرائی جاتی ہے،  اس  کی حیثیت امانت  کی ہوتی ہے  اور   بالآخر وہ رقم مالک کے پاس واپس آنی ہوتی ہے؛  اس لیے  مالک  کے صاحبِ نصاب ہونے کی صورت میں  مذکورہ رقم کی زکات مالک پر ہی واجب ہو گی، اور جتنے سال گزر جائیں اُن تمام سالوں کا حساب کر کے ڈھائی فیصد کے حساب سے اُس کی زکات لازم ہو گی۔

"الوسیط فی شرح القانون المدنی"میں ہے:

"و قد يودع مبلغ من النقود أو شيئ آخر مما يهلك بالإستعمال و يكون المودع عنده مأذونا له في إستعماله فلا يرده بالذات و لكن يرد مثله ،و هذه هي الوديعة الناقصة و هي تعتبر قرضا."

(عقد الوديعة، الفصل الأول أركان الوديعة، الفرع الثاني :المحل و السبب في عقد الوديعة، الأشياء التي يجوز إيداعها، ج:7، الجزء الأول، ص:  698، ط: دار إحياء التراث العربي)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(‌وشرطه) ‌أي ‌شرط ‌افتراض ‌أدائها (‌حولان ‌الحول) وهو في ملكه (وثمنية المال كالدراهم والدنانير) لتعينهما للتجارة بأصل الخلقة فتلزم الزكاة كيفما أمسكهما ولو للنفقة (أو السوم) بقيدها الآتي (أو نية التجارة) في العروض."

(‌‌كتاب الزكاة، ج:2، ص:267، ط:سعید)

"الفتاوى الهندية" میں ہے:

"وأما حكمها فوجوب الحفظ على المودع وصيرورة المال أمانة في يده ووجوب أدائه عند طلب مالكه، كذا في الشمني."

(كتاب الوديعة، الباب الأول في تفسير الإيداع والوديعة وركنها وشرائطها وحكمها، ج:4، ص:338، ط:رشيدية)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144503101113

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں