بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سیکیورٹی ڈپازٹ میں رکھے گئے سونے پر زکاۃ


سوال

مکان کرایہ  پر  لیا اور سیکیورٹی  کے  طور پر سونا دیاتو  کیا  زکات  واجب ہوگی اس سونا ڈپازٹ پر؟ سونا اس لیےدیا کہ اگر کرایہ دینے سے  تعذر ہو تو مکان مالک اس کو بیچ کر کرایه وصول کرے!

جواب

واضح رہے کہ  جو سونا  بطورِ ڈپازٹ جمع کرایا جاتا ہے اس کی حیثیت امانت کی ہوتی ہے اور بالآخر وہ سونا مالک کے پاس واپس آنا ہوتا ہے؛ اس لیے  سونے کے مالک پر مذکورہ سونے کی زکات واجب ہو گی۔ البتہ جب  مالکِ  مکان کرایہ نہ  ملنے کی وجہ سے  اس سونے  کو بیچ دے ، تو اس وقت  چوں کہ وہ کرایہ دار کی ملک میں باقی نہ رہے گا، لہٰذا اس کی زکاۃ بھی لازم نہیں ہوگی۔

بدائع میں ہے:

"ولو دفع إلى إنسان وديعة ثم نسي المودع فإن كان المدفوع إليه من معارفه فعليه الزكاة لما مضى إذا تذكر."

(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2 / 9), [فصل الشرائط التي ترجع إلى المال], كتاب الزكاة, الناشر: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200252

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں