بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اسکول قوانین کی خلاف ورزی کرنا


سوال

سکول میں ہیڈ ماسٹر نے موبائل کا استعمال منع کیا ہوا ہے۔ جبکہ دوسرے اساتذہ کرتے ہیں۔ اس صورت میں سائل کے لئے کیا حکم ہے؟

جواب

 اسکول کے نظم کی پابندی ضروری ہے، دیگر اساتذہ کا فعل دلیل نہیں، یہ معاہدہ کی خلاف ورزی ہوگی۔

حدیث شریف میں ہے:

"عن أنس، قال: خطبنا رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: " لا إيمان لمن لا أمانة له، ولا دين لمن لا عهد له."

(شعب الإیمان للبیہقی، 4/ 78 ،رقم الحدیث: 4045، ط: مكتبة الرشد)

الدر المختارمیں ہے:

" المسلمون عند شروطهم."

(كتاب الجهاد، باب المستأمن، 4/ 166، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100880

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں