بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اسکول میں پیریڈ سسٹم (period system) نہ ہو تو کیا سارا دن پڑھانا ضروری ہے؟


سوال

میں ایک پرائمری سکول ٹیچر ہوں جہاں پیریڈ سسٹم  (period system)نہیں ہے تو کیا اس صورت میں وہاں 1۔ سارا دن ایک منٹ رکے بغیر پڑھایا جائے؟ 2۔ کیا ہیڈ ٹیچر کی ہر جائز ناجائز بات ماننی ضروری ہے؟ مثلاً وہ کہے کہ تصویر بناؤ تو اب کیا حکم ہوگا؟

جواب

1:اگر سائل ادارہ کی طرف سے متعینہ اوقات میں مفوضہ ذمہ داری مکمل طور پر سر انجام دیتا ہو تو سائل کے لیے پورا دن پڑھانا ضروری نہیں ہے۔

2:ہیڈ ماسٹر کی جائز امور میں اطاعت جائز اور ناجائز امور میں ناجائز ہے۔

سنن ترمذی میں ہے:

"عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «السمع والطاعة على المرء المسلم فيما أحب وكره ما لم يؤمر بمعصية، فإن أمر بمعصية فلا سمع عليه ولا طاعة»."

(سنن الترمذي، 4/ 209 ط: شاكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100679

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں