کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کےبارے میں کہ بندہ ایک پرائیوٹ اسکول میں پڑھاتاہے جہاں بچوں کومارپیٹ اورتشدد کرنےپرسختی سے پابندی ہے، گزشتہ دنوں ایک استاد صاحب نےایک بچے پرتشددکیا جس پر سکول والوں نے اس استاد صاحب کو سکول سےنکال دیا اوران کی ایک ماہ کی تنخواہ بھی روک دی، اب مسئلہ یہ پوچھنا ہےکہ آیا ان استادصاحب کوسزاکے طورپر اسکول سے نکالنا تو ٹھیک تھا لیکن کیاسزاکےطورپراسکول والوں کو ان کی تنخواہ روکنےاورنہ دینے کا بھی حق ہے ؟مارپیٹ کا جو واقعہ ہوا ہےوہ ایک ماہ پورا ہونے کےبعد ہوا ہے برائے مہربانی مسئلہ سے مطلع فرمائیں۔
جب استاد نے اپنا مفوضہ کام یعنی تدریس کی ذمہ داری پوری کی ہےتووہ اپنی پوری تنخواہ کا حقدار ہے اسکول قوانین کی خلاف ورزی پر ان کی تنخواہ نہیں روکی جاسکتی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200394
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن