بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اسکول کے بریک ٹائم میں استاذ کا قرآن کی تلاوت کرنا


سوال

کیا سکول میں دوران وقفہ یعنی تفریح ٹائم استاد قرآن پڑھ سکتا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر اسکول کے بریک ٹائم میں کسی استاذ کے ذمہ اسکول انتظامیہ کی طرف سے کوئی ذمہ داری نہ ہو (مثلاً بچوں کی نگرانی وغیرہ) تو اس وقت میں قرآن پاک کی تلاوت کرنا درست ہے۔

     فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله: وليس للخاص أن يعمل لغيره) بل ولا أن يصلي النافلة. قال في التتارخانية: وفي فتاوى الفضلي وإذا استأجر رجلاً يوماً يعمل كذا، فعليه أن يعمل ذلك العمل إلى تمام المدة ولايشتغل بشيء آخر سوى المكتوبة، وفي فتاوى سمرقند: وقد قال بعض مشايخنا: له أن يؤدي السنة أيضاً. واتفقوا أنه لايؤدي نفلاً، وعليه الفتوى".

(6/70،  کتاب الاجارۃ، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100459

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں