بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اسکول ہیڈماسٹر کے دس منٹ پہلے چھٹی دینے کی صورت میں اساتذہ کے لیے حکم


سوال

اگر سکول کا ہیڈ ماسٹر دس منٹ پہلے چھٹی کر دے تو اساتذہ کو کیا کرنا چاہیے؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر ہیڈ ماسٹر سکول مالکان کی طرف سے اس بات کا مجاز ہے کہ وہ وقت سے پہلے چھٹی دے سکے تو پھر اساتذہ بھی وقت سے پہلے چھٹی کرسکتے ہیں۔ اگر وہ اس کا مجاز نہیں ہےتو پھر ہیڈ ماسٹر کے دس منٹ پہلے چھٹی کرنے سے اساتذہ کو دس منٹ پہلے اسکول سے جانے کی اجاز ت نہیں ہوگی اور ہیڈ ماسٹر اپنے اس فعل پر ماخوذ ہوں گے کیونکہ اسکول کے مالکان نے کو اسکول کے امور پرہیڈ ماسٹر کو  امین بنایا ہے اور مالکان کی اجازت کے بغیر اسکول وقت سے پہلے بند کرنا اس امانت میں خیانت ہے جس کی بناء پران کا مؤاخذہ ہوگا۔ 

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"والأجير الخاص من يستحق الأجر بتسليم نفسه وبمضي المدة ولا يشترط العمل في حقه لاستحقاق الأجر.......وإنما يعرف استحقاق الأجر بتسليم النفس وبمضي المدة بإيقاع العقد على المدة كما لو استأجر إنسانا شهرا ليخدمه."

(کتاب الاجارۃ باب ثامن و العشرون ج نمبر ۴ ص نمبر ۵۰۰، دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100460

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں