بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انعامی اسکیم سے حاصل ہونے والی اشیاء کا حکم


سوال

مختلف ڈیپارٹمنٹل اسٹورز میں مختلف مواقع پر خریداری کرنے پر انعامی اسکیم جاری کی جاتی ہے جس میں سے کچھ کا پہلے سے پتہ ہوتا ہے اور کچھ اسکیم کا پتہ نہیں ہوتا، اس جگہ جانے پر پتہ چلتا ہے ۔ انعامات میں سائیکل، فریج، کار یا موٹرسائیکل وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔ ان انعامی اسکیم سے حاصل ہونے والی چیز جائز ہوتی ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگرخریدار سے ان مصنوعات کی وہی بازاری قیمت لی جاتی ہے جو انعامی اسکیم کے بغیر بھی لی جاتی ہے۔ اور گھٹیا مال نہیں دیا جاتا ، توایسی صورت میں انعام والی چیزوں کولینا جائزہے اور یہ انعام جوئے میں داخل نہیں ہے۔ اور اگر انعامی اسکیم کے تحت فروخت کی جانے والی اشیاء کی قیمت بازاری قیمت سے زائد مقرر کی گئی ہے تو یہ جوئے میں داخل ہے،ایسی صورت میں انعام لینا  حرام ہے۔

مزید تفصیل دیکھیے:

مخصوص خریداری کرنے پر قرعہ اندازی میں انعام ملنے کا حکم

خریداری بڑھانے کے لیے انعامی کوپن بذریعہ قرعہ اندازی انعام دینا

فتح القدیر میں ہے:

(قوله ‌والقرعة ‌لتطييب ‌القلوب وإزاحة تهمة الميل) قال الشراح: هذا جواب الاستحسان، والقياس يأباها... ولكنا تركنا القياس هاهنا بالسنة والتعامل الظاهر من لدن رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى يومنا هذا من غير نكير منكر،... ألا يرى أن يونس عليه السلام في مثل هذا استعمل القرعة مع أصحاب السفينة... وكذلك زكريا عليه السلام استعمل القرعة مع الأحبار في ضم مريم إلى نفسه... وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرع بين نسائه إذا أراد السفر تطييبا لقلوبهن.

(كتاب القسمة‌‌، فصل في كيفية القسمة: 9/ 440، 441، ط: دار الفکر)

فتاوی شامی میں ہے:

‌لأن ‌القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص۔

(‌‌كتاب الحظر والإباحة‌‌، فصل في البيع: 6/ 403، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505100176

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں