بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’سازا‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

’’ سازا‘‘ نام کے کیا معنیٰ ہے ؟کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟آپ کی راہ نمائی کی ضرورت ہے ۔

جواب

بصورتِ مسئولہ ’’سازا‘‘ لفظ کا کوئی مطلب عربی، فارسی یا اردو زبان میں نہیں مل سکا؛ اس لیے یہ نام رکھنامناسب نہیں ہے۔

اس کے بجائے بہتر یہ ہے کہ بچوں اور بچیوں کے نام صحابہ، صحابیات اور بزرگ اولیاء اللہ، اور نیک خواتین کے ناموں پر رکھے جائیں؛ تاکہ ان پاکیزہ نفوس کے اثرات بچوں کی زندگیوں میں ظاہر ہوں۔

المحيط البرهانيمیں ہے:

"وفي الفتاوى: التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في كتابه ولا ذكره رسول الله عليه السلام، ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لا تفعل."

(ص:٣٨٢، ج:٥، کتاب الإستحسان والكراهية، الفصل الرابع والعشرون في تسمية الأولاد وكناهم، ط:دار الكتب العلمية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144507101956

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں