بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سید کو زکوۃ وصول کرنے کا وکیل بنانا


سوال

کیا سید ہاشمی کو زکات کے باب میں وکیلِ زکات بنا سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ ميں اگر کسی سید کو زکوۃ وصول كرنے كے ليے وکیل بنایا جائے تو یہ درست ہے، اس ميں شرعاً  کچھ حرج نہیں ہے۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"ومنه أن كل عقد يحتاج فيه إلى إضافته إلى الموكل فحقوقه ترجع إلى الموكل كالنكاح والطلاق على مال."

(کتاب الوکالۃ، الباب الاول، جلد:3، صفحہ: 568، طبع: دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508102618

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں