بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سید کو زکاۃ دینا


سوال

کیا سید زادی کا نکاح غیر سید سے جائز ہے؟ اگر جائز ہے تو پھرسادات کے لیے زکات  حرام کیوں؟

جواب

نکاح  میں  برابری اور  زکاۃ    کے وصول کرنے کے مسئلے کا آپس میں کوئی ربط نہیں ہے، اللہ تعالی نے سادات کو لوگوں کے مالوں کا میل (یعنی زکاۃ کا مال) لینے سے محفوظ رکھا ہے۔

نیز  نکاح میں  برابری   اللہ تعالی کا قرآن میں نازل کردہ حکم نہیں ہے، بلکہ  مقاصدِ نکاح کے پیشِ نظر،  یہ  محض  بیوی اور اس کے خاندان والوں  کا حق ہے،  جس کو وہ چاہیں تو چھوڑ بھی سکتے ہیں۔

احناف کے نزدیک نکاح میں کفاءت کا اعتبار نسب، نسل، اسلام، آزادی، مال ودولت، دیانت اور پیشہ میں ہے۔  (فتاوی عالمگیری ج ۱/ ص۲۹۰)

یعنی زوجین کے درمیان ذات، برادری، دِین داری، مال داری، آزادی اور  پیشہ وغیرہ میں یکسانیت ہونی چاہیے؛ تاکہ نکاح کا مقصد پورا ہوسکے۔ اللہ کے نبی  صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:  لَاتَنْکِحُوْ النِسَاءَ إلاَّ مِنَ الْأکَفَاءِ“گویا ذات برادری میں بھی برابری کا اعتبار شریعت نے کیا ہے۔  علامہ کاسانی نے "بدائع الصنائع" میں اس کے ثبوت اور معتبر ہونے پر ایک تفصیلی حدیث پیش کرتے ہوئے اپنی رائے کا بھی اظہار کیا ہے، لکھتے ہیں:

"فماتعتبر فیه الکفائة أشیاء، منھا النسب، والأصل فیه قول النبي صلی اللہ علیہ وسلم: قریش بعضھم أکفاء لبعض، و العرب بعضھم أکفاء لبعض، حي بحي، و قبیلة بقبیلة، والمولي بعضھم أکفاء لبعض رجل برجل؛ لأن التفاخر و التعییر یقعان بالأنساب، فتلحق النقیصة بدنائة النسب فتعتبر فیه الکفاءة."

 (بدائع الصنائع ج۲ص ۳۱۹)

حدیثِ مبارک میں ہے:

«إن هذه الصدقات إنما هي أوساخ الناس، وإنها لا تحل لمحمد، ولا لآل محمد».

(صحيح مسلم (2/ 754) 

البحر الرائق شرح كنز الدقائق  (2/ 265):

" (قوله: وبني هاشم ومواليهم) أي لايجوز الدفع لهم ؛ لحديث البخاري: «نحن - أهل بيت - لاتحل لنا الصدقة»، ولحديث أبي داود: «مولى القوم من أنفسهم، وإنا لاتحل لنا الصدقة»".

 فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144202200694

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں