بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سیدہ لڑکی کا نکاح غیرسید سے


سوال

کیا سیدہ لڑکی کا نکاح غیر سید سے ہوسکتا ہے یا نہیں؟  یا  سیدہ کے لیے سید ہونا شرط ہے ؟

جواب

سیدہ لڑکی کا نکاح اپنے ولی کی اجازت سے غیر سید مسلمان  لڑکے سے  جائز ہے۔ اسی طرح اگرعاقلہ وبالغہ سیدہ لڑکی  اپنے ولی کی اجازت کےبغیر غیر سید لڑکے سے نکاح کرے تو  بھی  نکاح منعقد ہوجائےگا، لیکن  اگر لڑکا  اس لڑکی کا کفو نہ ہو (یعنی قریش کے علاوہ دیگر عرب قبیلہ کا یا عجمی قوم میں سے ہو) اور  ولی کو اس پر اعتراض ہو تو اولاد ہونے سے پہلے ولی بذریعہ عدالت اس نکاح کو ختم کروا سکتا ہے۔

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144211200673

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں