کیا روزے کا فدیہ اور کفارہ اپنے سید بہن بھائی کو، جن کی مالی حالت بری ہو ،دے سکتے ہیں یا نہیں ؟
روزے کے فدیے اور کفارے کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوۃ کے مستحق ہیں، جس طرح زکوۃ سادات کو نہیں دی جاسکتی اسی طرح فدیہ اور کفارہ کی رقم بھی انہیں دینا جائز نہیں۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں آپ کے لیے اپنے بھائی کو (بوجہ سید ہونے کے) فدیہ اور کفارہ کی رقم دینا درست نہیں ہے۔اگر وہ ضرورت مند ہیں تو صاف رقم سے ان کے ساتھ تعاون کریں ،اس میں صدقہ اور صلہ رحمی دونوں کا ثواب ملے گا۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"ومصرف ھذہ الصدقۃ ما ھو مصرف الزکاۃ"۔
[فتاویٰ ہندیہ،الباب الثامن فی صدقۃ الفطر،جلد: اول،صفحہ:194،مطبوعہ:مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ]
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209201059
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن