بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سیار خان نام رکھنے کا حکم


سوال

سیارخان نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"سیار"کا معنی بہت زیادہ چلنے والا،لہذا معنی کے اعتبار  سے یہ نام رکھنا اگر چہ  درست ہے،تاہم چونکہ اسم کا اثر مسمی (ذات)پر ہوتا ہے،نام کے اثرات انسان کی شخصیت پر مرتب ہوتے ہیں ،اس لئے مناسب  یہ ہے کہ کوئی دوسرا اچھا نام رکھا جائے،اور بہتر یہ ہے کہ انبیاء اکرام علیہم السلام یا صحابہ کرام کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے،اسلامی ناموں کے لیے ہمارے جامعہ کی ویب سائٹ کا لنک ملاحظہ ہو:

اسلامی نام

معجم الوسیط  میں ہے:

"(‌السيار) الكثير السير والواحد من الكواكب السيارة."

(ج:1، ص:467، ط:دار الدعوۃ)

مصباح الغات میں ہے:

"السیّار والسُیرۃ السیور:بہت چلنے والا"

(ص:411، ط:قدیمی کتب خانہ)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144401100091

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں