بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سید محمد عارض نام رکھنا


سوال

حال ہی میں اللہ سبحانہ وتعالی نے  مجھے ایک لڑکے سے نوازا ہے، اور میں اس کا نام "سید محمد عارض" رکھنا چاہتا ہوں، براہِ کرم اس نام کے بارے میں میری راہ نمائی کریں!

جواب

العارض کا معنیٰ ہے: افق میں پھیلا ہوا ٹڈی دل  یا شہد کی مکھیاں، افق میں پھیلا ہوا بادل۔ قرآنِ پاک میں ہے: ﴿هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا﴾۔۔۔الآیۃ ۔ اس کا ایک معنیٰ ہے: چہرے کا ایک حصہ، رخسار۔ (القاموس الوحید ص: 1068)

مذکورہ معانی کے لحاظ سے "سید محمد عارِض" نام رکھ سکتے ہیں، تاہم بہتر یہ ہے کہ بچوں  کے نام حضرات انبیاءِ کرام  علیہم السلام اور صحابہ کرام علیہم الرضوان، تابعین اور  بزرگان ِ دین کے ناموں پر رکھیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200291

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں