بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میت کے گھر تین دن قرآن خوانی اور اس کے ساتھ کھانے/دعوت کرنا خود ساختہ رسم ہے


سوال

کسی شخص کی وفات ہو جاۓ تو اس گھر میں تین دن قرآن خوانی ہوتی ہے اور اس گھر کھانا پینا چلتا ہے۔اس کا حکم کیا ہے؟

جواب

میت کے گھر تین دن قرآن خوانی خود ساختہ رسم  / بدعت ہے، شریعتِ مطہرہ میں اس کا کوئی تصور نہیں۔ نیز میت کے گھر کھانے سے بھی احتراز ضروری ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"مطلب في كراهة الضيافة من أهل الميت...

وقال أيضاً:ويكره اتخاذ الضيافة من الطعاممن أهل الميت؛ لأنه شرع في السرور لا في الشرور، وهي بدعة مستقبحة. وروى الإمام أحمد وابن ماجه بإسناد صحيح عن جرير بن عبد الله قال: " كنا نعد الاجتماع إلى أهل الميت وصنعهم الطعام من النياحة ". اهـ. وفي البزازية: ويكره اتخاذ الطعام في اليوم الأول والثالث وبعد الأسبوع، ونقل الطعام إلى القبر في المواسم، واتخاذ الدعوة لقراءة القرآن وجمع الصلحاء والقراء للختم أو لقراءة سورة الأنعام أو الإخلاص".

(کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، ج:2، ص:240، ط سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144503102459

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں