بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

میراث کی تقسیم


سوال

 میری پھوپھیوں کی حیات میں میرے دادا انتقال ہوا ہے  اور میری پھوپھيوں کے انتقال کے بعد میرے دادا کے ترکہ میں میر ے کزن  کا شرعا حصہ بنتا هے  کہ نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں   جب سائل کے دادا کےانتقال کےوقت ان کی بیٹیاں حیات تھیں ،پھر بعد میں فوت ہوئیں ،اس لیے  سائل کے دادا کی میراث میں ان پھوپھیوں کا شرعی حصہ بن چکا تھا ،پھر ان  کے انتقال کے بعد ان کے حصے کی  حق دار ان کی اولاد وغیرہ ہوں گی۔

فتاوی شامی میں ہے :

"وشروطه ثلاثة: موت مورث حقيقةً أو حكمًا كمفقود أو تقديرًا كجنين فيه غرة، ووجود وارثه عند موته حيًّا حقيقةً أو تقديرًا كالحمل، والعلم بجهل إرثه". 

 ( كتاب الفرائض ٦/ ۷۵٦ ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144307100634

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں