اپنے لیے سوا لاکھ کلمہ پڑھ کے رکھنا اس ارادے سے کہ ہماری موت کے بعد کوئی پڑھے یا نہ پڑھے؟ تا کہ یہ کلمہ فائدہ دے ،یہ درست ہے ؟
جس طرح دیگر نیک اعمال نماز، روزہ وغیرہ مسلمان کو آخرت میں فائدہ دیں گے ،اسی طرح اگر کوئی شخص ذکر و اذکار نیز سوا لاکھ مرتبہ کلمہ پڑھ لیتا ہے تاکہ یہ آخرت میں انسان کو فائدہ دے ، یہ عمل درست ہے ۔البتہ سوا لاکھ بار کلمہ پڑھنے کے بارے میں کوئی خاص فضیلت کسی روایت میں منقول نہیں ہے ۔
مزید تفصیل کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر موجود فتوی ملاحظہ فرمائیں :
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144406101818
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن