بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ساسیجز حلال ہے ؟


سوال

ساسیجز حلال ہے ؟

جواب

ساسیجز وہ آنتیں ہیں جو  قیمہ یا دیگر کھانوں سے بھری ہوتی ہیں،  اس کا حکم یہ ہے اگر یہ آنتیں اور وہ گوشت جس سے آنتیں بھری جاتی ہیں، حلال اور  شرعی اصولوں کے مطابق ذبح شدہ جانوروں سے لیے گئے ہوں، تو ان کا کھانا حلال ہے،  اور اگر یہ آنتیں اور گوشت حرام جانور کی ہو یا حلال جانورکی ہو لیکن اس کے ذبح میں شرعی اصولوں کی رعایت نہیں کی گئی ہو تو پھر یہ ساسیجز کھانا حرام ہے۔

الاختیار لتعلیل المختار میں ہے:

"(والكرش والكبد والرئة والفؤاد والكلية والرأس والأكارع والأمعاء والطحال لحم)؛ لأنها تباع مع اللحم".

(الاختيار لتعليل المختار:  (4/ 67)، ط. كتاب الأيمان، فصل الحلف على الطعام (مطبعة الحلبي - القاهرة، تاريخ النشر: 1356 هـ = 1937 م)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144402100098

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں