بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سعودی میں سورج مغرب سے نکلنا


سوال

18 ستمبر 2019 کو سعودی عرب میں ایک واقعہ پیش آیا کہ نمازِ مغرب کے بعد سورج مغرب سے طلوع ہو گیا تھا تو محکمہ موسمیات نے کہا کہ یہ موسم کی خرابی سے ہوا تھا تو اس کو دیکھ کر وسوسے پیدا ہو رہے ہیں کہ توبہ کا دروازہ بند ہو گیا ہے، اس کی کیا حقیقت ہے؟

جواب

قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی سورج کا مغرب سے نکلنا ہے، اس کے بعد توبہ کا دروازہ بند ہوجائے گا، لیکن یہ نشانی دجال کے خروج کے بعد ظاہر ہوگی، لہذا سوال میں ذکر کردہ واقعہ اگر بالفرض درست بھی ہو تو اس کی وجہ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ اب توبہ قبول نہیں ہوگی۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح - (8 / 3451)

"قال الطيبي - رحمه الله: فإن قيل: طلوع الشمس من مغربها ليس أول الآيات ; لأن الدخان والدجال قبله، قلنا الآيات إما أمارات لقرب قيام الساعة، وإما أمارات دالة على وجود قيام الساعة وحصولها، ومن الأول الدخان وخروج الدجال ونحوهما، ومن الثاني ما نحن فيه من طلوع الشمس من مغربها، والرجفة، وخروج النار وطردها الناس إلى المحشر، وإنما سمي أولا لأنه مبتدأ القسم الثاني، ويؤيده حديث أبي هريرة بعده: لا تقوم الساعة حتى تطلع الشمس من مغربها".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200238

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں