سعودی عرب میں 2024 کا صدقہ الفطر کتنا ہے؟
صدقہ فطر کی مقدار پونے دو کلو گندم (دو کلو احتیاطا) یا ساڑھے تین کلو جویا ساڑھے تین کلو کھجور یا ساڑھے تین کلو کشمش ہے، چاہے پاکستان میں ادا کیا جائے یا پھر سعودی عرب میں ۔اگر کوئی قیمت سے دینا چاہے تو پھر جس جگہ پر آدمی ہے وہاں کی قیمت کا اعتبار ہوگا۔
سعودی عرب کی قیمت کا وہاں کے کسی مستند ادارہ سے معلوم کیا جائے یا پھر بازار سے ان اشیاء کا ریٹ سعودیہ کی مارکیٹ سے معلوم کر کے صدقہ فطر ادا کر دیا جائے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(وجاز دفع القيمة»في زكاة وعشر وخراج وفطرة ونذر وكفارة غير الإعتاق) وتعتبر القيمة يوم الوجوب، وقالا يوم الأداء. وفي السوائم يوم الأداء إجماعا، وهو الأصح، ويقوم في البلد الذي المال فيه ولو في مفازة ففي أقرب الأمصار إليه فتح. قوله: ويقوم في البلد الذي المال فيه) فلو بعث عبدا للتجارة في بلد آخر يقوم في البلد الذي فيه العبد بحر (قوله: ففي أقرب الأمص'ار إليه) أي إلى المفازة، وذكر الضمير باعتبار الموضع.
وعبارة الفتح إلى ذلك الموضع. قال في البحر في الباب الآتي: وهذا أولى مما في التبيين من أنه إذا كان في المفازة يقوم في المصر الذي يصير إليه."
(کتاب الزکوۃ باب صدقۃ الغنم ج نمبر ۲ ص نمبر ۲۸۵،ایچ ایم سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144509101964
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن