بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سعودی میں عید کی نماز پڑھ کر آنے والے شخص کے لیے پاکستان میں عید کی نماز کا حکم


سوال

اگر کسی شخص نے سعودیہ میں عید کی نماز ادا  کی اور پاکستان آیا اور پاکستان میں عید ایک دن بعد ہو تو کیا وہ دوبارہ  عید کی نماز ادا  کرے گا یا نہیں؟

جواب

اگر کسی شخص نے عید کی نماز سعودی میں ادا کر لی، اس کے بعد پاکستان پہنچا اور پاکستان میں اگلے دن عید ہو تو ایسی صورت میں ایسے شخص پر دوبارہ پاکستان میں عید کی نماز پڑھنا واجب نہ ہو گا،  تاہم اگر پاکستان میں بھی عید کی نماز میں شریک ہو جائے تو اس کی ممانعت نہیں۔

 فتاوی سراجیہ میں ہے:

"إذا صلی العيد في بلدة، ثم انتهی من الغد إلی قوم يصلون العيد في بلدة أخری، فصلی معهم لم يكره".

(كتاب الصلاة، باب العيدين، فصل، ص: ١٨، سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200428

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں