بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ساتویں دن سے پہلے عقیقہ کرنا


سوال

 کیا عقیقہ ساتویں دن سے پہلے کیا جاسکتا ہے؟

جواب

’’عقیقہ‘‘ کا مستحب دن بچہ کی پیدائش کا ساتواں دن ہے، اگر عقیقہ مذکورہ دن سے پہلے کر لیا جائے تو نفسِ عقیقہ تو ادا ہو جائے گا، لیکن افضلیت حاصل نہیں ہو گی، مسنون اور مستحب دن ساتواں دن ہے اور اگر ساتویں دن نہ کرسکے تو چودھواں دن یا پھر اکیسواں دن  ہے۔

السنن الکبری میں ہے:

" أخبرنا عمرو بن علي، ومحمد بن عبد الأعلى قال: حدثنا يزيد وهو ابن زريع عن سعيد، قال: حدثنا قتادة، عن الحسن، عن سمرة بن جندب، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «‌كل ‌غلام ‌رهين بعقيقته تذبح عنه يوم سابعه، ويحلق رأسه ويسمى."

(السنن الكبري للنسائي، كتاب العقيقة ، باب متي يعق ، رقم الحديث:4532 ، 372/4 ، ط: مؤسسة الرسالة)

سنن الترمذی میں ہے:

"حدثنا علي بن حجر قال: أخبرنا علي بن مسهر، عن إسماعيل بن مسلم، عن الحسن، عن سمرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الغلام مرتهن بعقيقته يذبح عنه يوم السابع، ويسمى، ويحلق رأسه» حدثنا الحسن بن علي الخلال قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا سعيد بن أبي عروبة، عن قتادة، عن الحسن، عن سمرة بن جندب، عن النبي صلى الله عليه وسلم نحوه.: هذا حديث حسن صحيح والعمل على هذا عند أهل العلم يستحبون أن يذبح عن الغلام العقيقة يوم السابع، فإن لم يتهيأ يوم السابع فيوم الرابع عشر، فإن لم يتهيأ عق عنه يوم إحدى وعشرين، وقالوا: لا يجزئ في العقيقة من الشاة إلا ما يجزئ في الأضحية."

(أبواب الأضاحي،باب من العقيقة،278/1 ، ط: قديمي)

تنقيح الفتاوى الحامدية (6 / 367):

"وَلَوْ قَدَّمَ يَوْمَ الذَّبْحِ قَبْلَ يَوْمِ السَّابِعِ أَوْ أَخَّرَهُ عَنْهُ جَازَ إلَّا أَنَّ يَوْمَ السَّابِعِ أَفْضَلُ".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100816

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں