بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ستر ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنا فرض نہیں ہے


سوال

کیا ہر مسلمان پر ستر ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنا فرض ہے؟

جواب

 ہر مسلمان پر ستر ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنا فرض نہیں ہے، البتہ کلمہ طیّبہ افضل ترین کلمات میں سے ہے جس کے عمومی فضائل میں سے ایک فضیلت یہ ہے کہ کلمہ طیّبہ پڑھنے والے پر جہنم کی آگ حرام ہے، جیسے کہ حدیث شریف میں ہے:

"قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ حَرَّمَ عَلَى النَّارِ مَنْ قَالَ: لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ."

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ بزرگ و برتر نے اس شخص پر آگ کو حرام کردیا ہے جو لا الہ الا اللہ کہہ دے اور اس سے اللہ کی رضا مندی اسے مقصود ہو۔

(صحیح البخاری، کتاب الصلوۃ، باب المساجد فی البیوت، رقم الحدیث:425، ج:1، ص:93، ط:دارطوق النجاۃ)

لہذا جو شخص کلمہ طیّبہ کثرت سے پڑھےگا تو یہ عمل یقیناً اس کے لیے قابلِ اجر وثواب عمل ہے۔

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144412101147

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں