بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ساٹھ کلو میٹر کے سفر کے دوران نماز میں قصر کا حکم


سوال

 میں لاہور میں ملازمت کرتا ہوں اور میرا گھر ڈسٹرکٹ قصور میں واقع ہے، میں روزانہ 60 کلومیٹر کا سفر کر کے ڈیوٹی پر پہنچتا ہوں اور وہاں اپنی آٹھ گھنٹے ڈیوٹی پوری کر کے واپس پھر 60 کلومیٹر کا سفر طے کر کے گھر پہنچتا ہوں، جس کے نتیجے میں میری ظہر کی نماز آفس میں اور عصر اور مغرب کی نماز سفر میں آ جاتی ہے ، میرا سوال یہ ہے کہ کیا مجھے یہ تین نمازیں قصر پڑھنی چاہییں یا مکمل؟

جواب

شرعی سفر کے تحقق کے لیے ضروری ہے کہ اپنے شہر یا قصبے سے باہر ایسی جگہ سفر کا ارادہ ہو کہ ایک جانب کم از کم سوا ستتر  کلو میٹر   کا سفر ہو، اس سے کم پر شرعی سفر کااطلاق نہیں ہوتا، لہذا سائل جب روزانہ ساٹھ کلو میٹر دور ملازمت کے لیے جاتاہے تو وہ شرعًا مسافر نہیں ہے، اس دوران جتنی بھی نمازیں اداکرے گا وہ مکمل ہی ادا کرے گا، ان میں قصر نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202201400

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں