کیا سیٹلائٹ کے ذریعے دیکھے گئے ہلال پر رؤیتِ بصری کا اطلاق ہوتا ہے؟
رمضان و عید اور دیگر اسلامی (قمری) مہینوں کی ابتدا کا مدار اس بات پر ہے کہ زمین کے افق پر چاند انسانی آنکھ سے دیکھا جائے، سیٹلائٹ کا افق چوں کہ زمین کا افق نہیں ہوتا؛ اس لیے سیٹیلائٹ کے ذریعہ دیکھے گئے چاند کا اعتبار نہیں ہوگا اور اس کی بنیاد پر رمضان، عید یا کسی بھی اسلامی (قمری) مہینہ کی ابتدا کا اعلان نہیں کیا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144110200068
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن