بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ستر دیکھنے سے وضو کا حکم


سوال

ہم نے تو یہ سنا تھا کہ ستر دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

جواب

واضح  رہے کہ میاں بیوی  کے  علاوہ کسی کے لیے ایک دوسرے کا ستر شدید ضرورت کے بغیر دیکھنا ناجائز اور حرام ہے، اور اپنا ستر بھی ضرورت کے بغیر دیکھنا پسندیدہ نہیں ہے، تاہم وضو کے بعد اگر کسی کا ستر دیکھ لیا (مثلًا: میاں بیوی نے) یا اپنا ستر دیکھ لیا تو اس سے ستر دیکھنے  والے اور جس کا ستر دیکھا گیا ہو  دونوں میں سے  کسی کا بھی وضو نہیں ٹوٹتا۔ ہاں اگر شرم گاہ سے کچھ خارج ہوجائے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔

"إن مسّ ذکرہ بعد الوضوء فلا وضوء علیه، وهذا عندنا، و کذلك إذا نظر إلی فرج امرأۃ.

(المبسوط للسرخسی، کتاب الصلاۃ، باب الوضوء و الغسل، (1/183) ط: مکتبہ رشیدیہ، کوئٹہ)

باقی اس بات کا خیا ل رکھا کریں کہ شرعی مسائل  کسی مستند ادارے یا  مستند مفتی سے معلوم کر کے عمل کیاکریں ،سنی سنائی باتوں پر نہ خود عمل کریں،نہ دوسروں کو  بتائیں ۔ 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212202059

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں