بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ساس سسر کو آنٹی انکل کہنا


سوال

 میری بیوی میرے ماں باپ کو انکل آنٹی کہہ کر پکارتی ہے مگر میں کہتا ہوں امی ابو کہا کرو،  مہربانی کر کے رہنمائی فرمائیں۔

جواب

اللہ تعالیٰ نے نسبی رشتے کی طرح سسرالی رشتے کو بھی اپنی نعمت شمار فرمایا ہے، نکاح کی برکت سے اللہ رب العزت  نے لڑکا اور لڑکی کو ساس سسر کی شکل میں ماں باپ عطا کیے ہیں ،لہذا سائل کی اہلیہ کو چاہیے کہ ساس سسر کو امی ابو کہہ کر پکارے  ،یہ زیادہ بہتر ہے خصوصا جبکہ شوہر کی خواہش بھی یہ ہی ہے ۔    فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100156

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں