بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سرکاری زمین پر مسجد کے لیے محراب تعمیر کرنے کا حکم


سوال

100گز پر مشتمل ایک مسجد ہے، مسجد کے باہر محراب کی طرف ایک سرکاری نالی ہے، اس نالی کے 3 فٹ اوپر مسجد کے لیے 2 فٹ کا محراب بنانے کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر  سرکاری جگہ پر سرکاری نالی ہے، تو سرکاری نالی کے اوپر مسجد کا  محراب بنانے کے لیے سرکاری محکمہ سے اجازت لے کر اس کے اوپر محراب بنانا جائز ہے ، اور اگر سرکار کی طرف سے  اجازت نہ دی گئی ہوتو سرکار کی اجازت بغیر مذکورہ نالی پر محراب بناناجائزنہیں ہے، محراب مسجد کی اپنی جگہ پر بنایا جائے۔

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"عن سعيد بن زيد قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من أخذ شبراً من الأرض ظلماً؛ فإنه يطوقه يوم القيامة من سبع أرضين".

(باب الغصب والجاریۃ، ج:1، ص:254، ط:قدیمی)

فتاوی شامی میں ہے:

"هـ لا يجوز التصرف في مال غيره بلا إذنه ولا ولايته."

(کتاب الغصب ،مطلب فیما یجوز من التصرف  بمال الغیر بدون اذن صریح،  ج:6، ص:200، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407102404

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں