بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سرکاری ملازم کا کسی اور کے لیز گھر کے کاغذات جمع کراکر زیادہ ہاؤس رینٹ لینا


سوال

 میں ایک سرکاری ملازم ہوں، ہماری تنخواہ میں ہاؤس رینٹ ملتا ہے جو گریڈ کے حساب سے مختص ہے، اور دوسری صورت یہ ہے کہ اگر کسی کا گھر لیز ہے، نقشہ کاغذات وغیرہ پورے ہو تو اس کو گریڈ کے حساب سے زیادہ پیسے   ملتے ہیں جو گورنمنٹ کی طرف سے مختص ہے۔ مثال کے طور پر (میری تنخواہ میں ہاؤس رینٹ  مجھے 2255 روپے  ملتے ہیں اور اگر میں ہاؤس ہائرنگ کرواتا ہوں تو مجھے 6704 روپے ملیں گے)۔ اگر میرے پاس گھر تو ذاتی ہے، لیکن لیز نہیں ہے اور کسی کے گھر کے کاغذات جمع کروا کر ہاؤس ہائرنگ لے سکتا ہوں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر متعلقہ سرکاری ادارے کے قواعد وضوبط میں زیادہ ہاؤس رینٹ دینے کے لیے   سوال میں ذکر کردہ شرائط (مثلاً: مطلوبہ گریڈ یا واقعتًا لیز پر گھر ہونا وغیرہ) کا پایا جانا ضروری ہو  تو ان شرائط کی پاس داری لازم ہوگی، ان قواعد و ضوابط کے خلاف کسی اور  کے مکان کے کاغذات جمع کرانا جھوٹ اور دھوکا دہی کی وجہ سے جائز نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201093

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں