بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سرکاری فیس ادا کیے بغیر گاڑی کا کاروبار


سوال

کیا سرکاری فیس (کسٹم) ادا کیے بغیر گاڑی کا کاروبار ٹھیک ہے؟ جب کہ یہ بتا کر کیا جائے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں ایسی گاڑیاں فروخت کرکے اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حلال ہے۔

باقی جو ٹیکس وغیرہ  شرعی حدود میں ہوں وہ ادا کرنے چاہییں؛ کیوں کہ  قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں عزت کا بھی خطرہ ہوتاہے، نیز جائز امور میں حکومتی قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200923

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں